پیر - 6 فروری - 2023
سعودی عرب کشمیر کمیٹی :آزادکشمیر کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ ملکرہندوستانی فوج کو سبق سکھائیں گے-چیئرمین مسعود احمد پوری

سعودی عرب کشمیر کمیٹی :آزادکشمیر کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ ملکرہندوستانی فوج کو سبق سکھائیں گے-چیئرمین مسعود احمد پوری

جدہ:(رپورٹ/وقارالزمان کیانی)سعودی عرب کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نو منتخب کوارڈینیٹر برائے اوورسیز کشمیریز سردار اقبال یوسف کی ملاقات ۔ مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں کو ظلم او ستم سے بچانے کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھانا ہوگی ۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے درینہ ساتھی ممبر کشمیر کمیٹی سردار محمد اقبال یوسف کا آرڈینیٹر منتخب ہونا احسن اقدام ہے۔ہم کشمیر کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
جبکہ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری کرفیو اور لاک ڈاون کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پوراظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت کے اس غاصبانہ اور جارحانہ اقدام کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپناموثر کردار ادا کریں۔بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت کی انتہاکے باوجود اپنے مقصد کے حصول کے لیے10لاکھ قابض فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی عوام جدوجہد آزادی میں برسر پیکار باہمت اور جرات مند کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جبکہ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز کوآرڈینیٹر سردار محمداقبال یوسف نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہتے عوام پر بلااشتعال فائرنگ کو نوٹس لیتے ہوے ہندوستان کو نہتے افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ایل او سی کے دورے اور کنٹرول لائن پر مظلوم کشمیریوں کے مسائل پر خصوصی توجہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اور مزید کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی متوقع جارحیت کے پیش نظر آزادکشمیر کی حکومت اور عوام اپنی افواج کے ساتھ ملکرہندوستانی فوج کو سبق سکھائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔