اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 54.84 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 54.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی2019ءسے لیکر جنوری 2020ءتک سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کا حجم 278.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں54.84 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں سعودی عرب کو 180.16 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔جنوری2020ءمیں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو35.75 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال جنوری میں سعودی عرب کو 28.77 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2018-19ءکے دوران سعودی عرب کو مجموعی طورپر329.15 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ برآمدات کی نسبت جاری مالی سال میں سعودی عرب سے درآمدات میں 112.47 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءسے لیکر جنوری 2020ءتک سعودی عرب سے 893.19 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 1.791 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔جنوری میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 146.41 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال جنوری میں سعودی عرب سے 183.72 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2018-19ءکے دوران سعودی سے درآمدات کا مجموعی حجم 2.98 ارب ڈالر رہاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔