منگل - 4 اکتوبر - 2022
تحریک انصاف نومنتخب الیکٹیڈ باڈی کے ممبران

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب الیکٹیڈ باڈی ریاض کے زیر اہتمام تقریب.ناظم علی کی رپورٹ

ریاض ( ناظم علی سے)
دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب الیکٹیڈ باڈی ریاض کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں نومنتخب الیکٹیڈ باڈی کے ممبران نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ریاض کے صدر شبریز اختر کا کہنا تھا کہ میں جس طرح محنت اور الیکشن کے زریعے منتخب ہوکر صدر بنا ہوں میری کوشش رہے گی کہ اس عہدے کی عزت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق اپنا کردار ادا کر سکوں شبریز اختر نے کہا کہ ہم ریاض کی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے پی ٹی آئی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر شاہنواز ہندل کا کہنا تھا کہ اب جبکہ الیکٹڈ باڈی ریاض سٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے تو ہم سب اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں نئے ونگز جلد سے جلد بنائے جائیں گے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکے تقریب سے خطاب کرتے ھوے جنرل سیکرٹری عبداللہ ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن کو لے کر چلنا ہے تاکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آ سکے تقریب سے دیگر عہدیدارن نے بھی خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا عزم کیا

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔