اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کورونا وائرس کے باعث رک جانے والےعمرہ زائرین جن کےویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے کے لیے خصوصی رعایت کااعلان کیا ہے

جدہ:(ادعیہ وہاج سے)- سعودی وزارت حج وعمرہ نے کورونا وائرس کے باعث رک جانے والےعمرہ زائرین جن کےویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیاہے۔وزارت نےمتعلقہ ادارو ں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے۔ایسےزائرین اپنےعمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانوی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں‘۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ سعودی عرب میں موجود ایسے عمرہ زائرین جو’کورونا وائرس‘ کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہیں جاسکے انہیں چاہئے کہ وہ وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر
eservices.haj.gov.sa پر لاگ ان کرکےاپنی تفصیلات 28 مارچ 2020 تک اپ لوڈ کردیں تاکہ ان کا قیام قانونی ہو سکے اوروہ جرمانوں کی ادائیگی سے بچ سکیں‘ وزارت حج کے پورٹل پرعمرہ زائر کی قومیت ، پاسپورٹ نمبر، موبائل نمبر،جس شہر سے روانگی ہونا تھی کانام درج کرکے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔انہیں موجودہ حالات کے تحت خصوصی رعایت دی جائے گی۔ان پر ویزے کی خلاف ورزی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کورونا وائرس کے باعث رک جانے والےعمرہ زائرین جن کےویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے کے لیے خصوصی رعایت کااعلان کیا ہے

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔