منگل - 4 اکتوبر - 2022

سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق.

’نیا کورونا وائرس ’Covid-19‘ سے متاثر پہلا مریض سعودی شہری ہے۔ ایران سے بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچا تھا‘۔

’سعودی سرحدی چوکی پہنچنے پر متاثرہ شخص نے وائرس سے متاثر ہونے کی بابت کچھ نہیں بتایا تھا‘۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا’ وزارت نے مقامی شہری کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی انسداد وائرس ٹیم روانہ کردی‘۔

مقامی شہری کا معائنہ کرکے نمونہ لیکر لیباریٹری بھیجا گیا۔ رپورٹ سے تصدیق ہوگئی کہ وہ وائرس کاشکار ہوچکا ہے‘۔

وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں او رعمرہ زائرین کو اطمینان دلایا کہ متاثرہ شہری کو ہسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ اس کا علاج کیاجارہا ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔

وزارت صحت نے مزید بتایا ’متاثرہ شہری سے تمام ملنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ان کے نمونے لے لیے گئے۔ معائنے کے لیے نیشنل سینٹر بھیج دیے ۔ رپورٹ ملتے ہی تمام نتائج سے رائے عامہ کو آگاہ کردیا جائے گا‘

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔