منگل - 4 اکتوبر - 2022

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے۔

ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو دوبارہ شکار کرسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔