منگل - 31 جنوری - 2023
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ورکن کابینہ عادل الجبیر سے جمعرات کو سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور نئے پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کےمابین گہرے برادرانہ وتاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا-اس موقع پر دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے- عادل الجبیر نے آرزو ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہیں گے-

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔