اتوار - 2 اکتوبر - 2022
515 EB

سماجی خدمت کا سیاسی ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں.سابقہ امیدوار پی پی229 بوریوالا شاہد اقبال ارائیں کی بیورو چیف "ڈیلی ویب ڈیسک”سے غیر سیاسی گفتگو

جدہ:نورالحسن گجر سے-جدہ میں مقیم بوریوالا چک 515 ای۔بی کی معروف شخصیت چوہدری شاہد اقبال ارائیں سے ملاقات کے بعد پتا چلا کہ ایک سیاسی شخصیت سیاسی نفع نقصان کے بغیر بھی سماجی خدمت کا جزبہ رکھ سکتی ہے.چوھدری شاہد سے الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ سیاست میں آنے کا مقصد لوگوں سے رابطہ اور ان کے مسائل سے آگاہی تھا کیونکہ ہمارے علاقے کے نمائندگان تک ہر کسی کو رسائی نہیں‌ہوتی اور عوام اپنی شنوائی کے لئے کہاں جائیں.یہی سوچ کر اس مہم میں اترا اور کافی حد تک لوگوں کے مسائل سے آگاہی ہوئی.انہوں نے مزیدبتایا کہ علاقے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اُٹھایا تو قدرت کی طرف سے آسانیاں‌ہوتی چلی گئیں.انھوں نے بتایا کہ گاؤں کے قبرستان کی چار دیواری لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے ساتھ میں قبرستان میں‌زیارت القبور کیلئے آنے والوں کے لئے برآمدے اور سائباں کے ساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل کردیا ہے.

علاقے میں کئے جانے والے کام تصاویر کے آئینے میں

 

چوہدری شاہد نے علاقے کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں‌کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا ان کی مقدور بھر مدد کی جاتی ہے علاقے میں ٹورنامنٹس کا انعقاد ،محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں گزشتہ دنوں حاجی عمرحیات فخر زماں میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی معمولات میں شامل ۔سعودیہ میں ان کا کاروباری سلسلہ ان کو خدمت خلق میں معاونت کرتا ہے اور لوگوں کی دعائیں اور خوشیاں ہمہ وقت ان کے ساتھ رہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ خدمت میں عظمت ہے اور خدمت میرا نصب العین ہے

کھیلوں کے میدان سے

.

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔