بدھ - 1 فروری - 2023

سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت اب تک16 لاکھ، 72ہزار، 26ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم



اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے سٹیٹ بینک کی سکیم کے تحت اب تک16 لاکھ، 72ہزار،26ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ۔ سکیم کے تحت کاروباری اداروں کو مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔ سکیم کے تحت اپریل 2020ء سے ستمبر 2020 کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل اداروں کو 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 29اکتوبر2020ءتک اس سکیم کے تحت 3491 کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے 19 لاکھ، 34ہزار، 497ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے 2 کھرب، 75ارب، 91 کروڑ روپے 90 لاکھ سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔ سٹیٹ بینک نے ان میں سے 2949اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے دو کھرب، 37 ارب 21 کروڑ، 10لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں16 لاکھ، 72ہزار، 26ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔