اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈآفسز اورنیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخیں حکومتی وصولیوں ، ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی میں سہولت کیلئے 30 جون کورات 10 بجے تک کھلے رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی وصولیوں ، ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی میں سہولت کیلئے سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈآفسز اورنیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخیں 30 جون کورات 7 بجے جبکہ کیش کاونٹررات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹینکالوجیز نے اس مقصد کیلئے خوصی کلئیرنگ کا انتظام کیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو30 جون کورات 10 بجے تک متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشن مکمل ہونے تک کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔