اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سپر مون: پاکستان میں سال 2020 کے سپر مون کا نظارہ اپریل میں دیکھنے کو ملے گا۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف۔.ولید بن مشتاق کی رپورٹ

چیف میٹرولوجسٹ پاکستان ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق پاکستان میں سال 2020 کاسپر مون اپریل کے مہینے میں ہو گا ۔ سپر مون اپریل کے پہلے دس دنوں میں دیکھا جا سکے گا ۔ سپر مون آخر ہے کیا ۔؟ ڈیلی ویب کے قارئین کو بتاتے چلیں کہ چاند زمین کے گرد اپنے بیضوی مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین سے دور اور قریب ہوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں چودہویں کا چاند ہمیں کبھی بڑا اور کبھی چھوٹا نظر آتا ہے۔چاند کے زمین سے قریب ترین مقام کو حضیض قمر(Perigee) اور بعید ترین مقام کو اوج مدار قمر(Apogee ) کہا جاتا ہے۔جب چاند زمین کے قریب ترین آ جاتا ہے تو اسے بڑا چاند یا سپر مون کہتے ہیں۔یہ عام مکمل چاند سے 7 فی صد بڑا اور 15 فی صد زیادہ روشن نظر آتا ہے تاہم ان ویلیوز میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے۔ سپر مون جب سو فی صد روشن ہوتا ہے تو یہ اپنے قریبی سیارے وینس( زہرہ) سے 2 ہزار گنا زیادہ روشن ہوتا ہے۔ میڑولوجیکل ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی جانب سےسال 2020 کے سپر مون کی تفصیلات ابھی شیئر نہیں کی گئی تاہم چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق یہ نظارہ اپریل کے پہلے دس دنوں میں دیکھنے کو ملے گا۔ دنیا کے مختلف حصوں میں سپر مون کا نظارہ 9 سے 10 مارچ 2020کے دوران بھی دیکھا جائے گا۔ امریکی ریاستوں میں سپر مون9 مارچ کو رات کے پہلے پہر ، یورپ میں یہ نظارہ آدھی رات کے قریب دیکھا جائے گا ۔ ایشیائی اور افریقی ریاستوں میں سپر مون 10 مارچ کو صبح الصادق سے قبل ہو گا ۔ تاہم سپر مون کا وقت صبح الصادق میں ہونے کے باعث سپر مون کا یہ دلکش نظارہ ان خطوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ ایشیا ئی ممالک میں سپر مون کا دلکش نظارہ اپریل کے پہلے دس دنوں میں دیکھنے کو ملے گا ۔ پاکستان میں بھی سپر مون اپریل کے پہلے عشرے میں دیکھنے کو ملے گا ۔کہا جا رہا ہے کہ اپریل کا سپر مون 9 اور 10 مارچ کو امریکہ و دیگر خطوں میں ہونے والے سپر مون سے 5 گناہ زیادہ روشن ہو گا ۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔