اتوار - 2 اکتوبر - 2022

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ۔۔ پی ٹی آئی نے خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کا بل پیش کر دیا ۔

(اسلام آباد(ولید بن مشتاق سے)
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ۔۔ پی ٹی آئی نے خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ کا بل پیش کر دیا ۔
سینیٹ انتخابات ۔ جوڑ توڑکی سیاست ۔ بھاؤ تاؤ کا بازار۔ سیاسی جماعتوں کے اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے گھناؤنے دھندے کا راستہ روکنے کے لیے پی ٹی آئی میدان میں آ گئی ۔ سیاسی باغیوں کی بغاوت کچلنےکیلئے تحریک انصاف کا بڑا اقدام۔ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن جنید اکبرنے سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری کے بجائے شو آف ہینڈ سے کرانے کا بل پیش کر دیا۔ اس بل کو انتخابات ترمیمی بل 2020 کا نام دیا گیا ہے ۔ بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ایکٹ 2017 کی ذیلی دفعہ( 4 )میں الفاظ ’’مقررہ طریقہ کار کے مطابق ‘‘ کو’الفاظ ‘ ہاتھ کھڑا کر کے رائے دینے کے ذریعے ‘سے تبدیل کر دیا جائے : اور ذیلی دفعہ( 6)کو حذف کر دیا جائے ۔ایوا ن میں بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی اائی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں منڈی لگنے کا راستہ روکا جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہوتے ہیں ۔علی محمد خان نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ چھانگا مانگا سیاست دفن کرنے کے لئے اس بل کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو پہلے ہی کہا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہونا چاہئے۔ اس سے رشوت ، ہارس ٹریڈنگ جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو گا ۔ حکموتی جماعت کی کی جانب سے پیش کردہ بل پر ایوان میں کسی نے مخالفت نہ کی۔ اسپیکر نے قانون سازی کے لیےمجوزہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔
رکن اسمبلی جنید اکبر کی جانب سے پیش کردہ بل کا عکس ۔۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔