جمعرات - 2 فروری - 2023

سی پیک سے منسلک 32 پراجیکٹس کے لیے 77 ارب مختص کئے گئے ہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر



اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ آ ئندہ مالی سال کے دوران سی پیک سے منسلک32 پراجیکٹس کے لیے 77 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2020-21ء میں 32 سی پیک پراجیکٹس کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں 77ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں ایم ایل1 ، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ، ژوب۔کچلاک روڈ ، یارِک- ژوب سمیت ژوب بائی پاس ، نوکنڈی-مشخیل اور چترال-بونی-مستوج روڑ کی بہتری اور توسیع جیسے پراجیکٹس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے سی پیک میں توانائی کے مزید منصوبوں کو شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔