منگل - 31 جنوری - 2023

شامی معاشی بحران،،،وزیراعظم عماد خمیس عہدے سےبرطرف

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر بشار الاسد نے عماد خمیس کو عہدے سے جمعرات کے روز برطرف کیا۔رپورٹ کے مطابق شامی وزیر اعظم عماد خمیس عہدے سے سبکدوش ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق آبی وسائل کےوزیرحسین عرنوس کو شام کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
شام کےسرکاری میڈیا نےوزیراعظم کی تبدیلی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کیں،عماد خمیس جولائی 2016 میں شام کےوزیراعظم منتخب ہوئےتھے،شام میں بڑھتےہوئےمعاشی بحران کےپیش نظرملک کےمختلف علاقوں میں شدید احتجاج جاری ہے،مظاہرین نےصدرسےمطالبہ کیا تھا کہ وہ مہنگائی کو فوری طورپرروکیں اورنیا وزیراعظم مقررکریں۔
ایک روزقبل شام کےمرکزی علاقےدروزے میں حکومت کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا جس کے بعد بشار الاسد نے وزیراعظم کوطلب کیا اورانہیں فوری طورپرمستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی،عوامی احتجاج کےبعد حکومت کےحامی بھی سڑکوں پرنکلےآئےاورانہوں نےوزیراعظم عماد خمیس سےیکجہتی کااظہارکیا

The post شامی معاشی بحران،،،وزیراعظم عماد خمیس عہدے سےبرطرف appeared first on Welcome to Din News.

Source link

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔