جمعرات - 2 فروری - 2023

شفٹ پروگرام سے پاکستان میں صحت عامہ کی معیاری خدمات تک رسائی، تعلیم ، خواتین کیلئے اقتصادی مواقع اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک



اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے کہا ہے کہ بینک کے شفٹ پروگرام سے پاکستان میں صحت عامہ کی معیاری خدمات تک رسائی، تعلیم ، خواتین کیلئے اقتصادی مواقع اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا پاکستان میں روزمرہ کی زندگی کومتاثرکررہی ہے، اس سے نہ صرف اقتصادی رکاوٹیں پیش آرہی ہیں بلکہ عوامی خدمات اورانسانی سرمایہ پراضافی دبائو بھی بڑھ رہاہے، 21 مئی کو عالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے سیکیورنگ ہیومین انویسٹمنٹس ٹوفوسٹرٹرانسفرمیشن (شفٹ) پروگرام کیلئے 500 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی ہے ۔ یہ پروگرام صحت عامہ کے عالمگیر نظام اورسماجی تحفظ کی خدمات کی اہمیت کو اجاگرکررہاہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ شفٹ پروگرام کے ذریعہ پاکستان میں افرادی قوت کی معاونت اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کومضبوط بنانے کیلئے تین پالیسی اصلاحات میں معاونت فراہم کی جائیگی، پروگرام کے ذریعہ ضروری خدمات بالخصوص بنیادی صحت عامہ اورتعلیم تک یکساں رسائی، لیبرفورس میں شامل خواتین کیلئے سازگارماحول کی فراہمی اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کوموثربنانے میں تعاون فراہم کیاجائیگا۔پروگرام کی ٹاسک ٹیم لیڈر کرسٹینا پاناسکوسانتوز نے کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس کی وبا کے سماجی اورمعاشی اثرات کوکم کرنے کی صلاحیت کا انحصار سماجی تحفظ کے پروگرام کو ضرورت مند لوگوں تک جلد ازجلد پہنچانے پرہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے اس پروگرام سے احساس اورسماجی تحفظ کے صوبائی پروگراموں کوہم آہنگ کیاجائے گا تاکہ وبا کے دنوں میں ضرورت مندلوگوں کی بہترطریقے سے شناخت ہوسکے اورانہیں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کیلئے مالی معاونت انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کررہاہے۔اس کی میچوریٹی کی مدت 30 سال ہے جس میں 5 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہیں۔




Source link

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔