پیر - 3 اکتوبر - 2022

شہد اور دار چینی کے فوائد.

کینیڈا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ’’شہد‘‘ اور ’’دار چینی‘‘ کے مرکب سے بہت ساری بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ جن میں سے بعض کا ذکر درج ذیل ہے:

جوڑوں کا درد
٭ایک چمچ شہد، دو چمچ نیم گرم پانی اور آدھا چمچ دار چینی کا سفوف لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس کو صبح شام دکھتے جوڑوں پر لگائیں۔ چند دنوں میں درد اور سوزش سے افاقہ ہو گا۔
٭جوڑوں کے درد کے مستقل مریض روزانہ صبح شام ایک کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ایک چمچ دار چینی کا سفوف ملا کر استعمال کریں۔ اس سے بیماری میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اس نسخہ پہ عمل کرنے سے جوڑوں کے درد کے 200 مریضوں کی درد اور سوزش ایک ہفتے کے استعمال سے کم ہو گئی اور انہوں نے چلنا پھرنا شروع کر دیا۔

گنجا پن
٭سر پہ بال اگانے کے لیے زیتون کے تیل کے دو چمچ، ایک چمچ شہد ایک چمچ سفوف دار چینی لے کر پیسٹ بنائیں اور نہانے سے 15 منٹ پہلے سر پر لگائیں اور اس کے بعد سر دھولیں۔

مثانے کے انفیکشن
٭ ’’مثانے‘‘ کے انفیکشن کے علاج کے لیے ایک چمچ دار چینی کا سفوف اور ایک چمچ شہد نیم گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر استعمال کریں۔ اس سے مثانے میں انفیکشن کرنے والے جراثیم کا خاتمہ ہو گا اور پیشاب میں آنے والی پروٹین بھی کم ہو جائے گی مگر اس نسخے کا استعمال کم از کم ایک مہینے تک ضرور کریں۔

دانت کا درد
٭دانت کا درد دور کرنے کے لیے ایک چمچ سفوف دار چینی اور پانچ چمچ شہد لے کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔ دانتوں کے درد اور سوزش سے افاقہ ہو گا۔

نوٹ: طب سے متعلق کوئی ترکیب/نسخہ اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔خاص طور شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض

یہ بھی چیک کریں

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام استقبال رمضان کی مناسبت سے خواتین کی ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز تھی ۔

جدہ ( ادعیہ وہاج سے ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔