اتوار - 2 اکتوبر - 2022

شیڈول بینکوںکی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) شیڈول بینکوںکی جانب سے سرمایہ کاری میں گزشتہ ایک سال کے دوران 69.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020ءکے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو 31 جنوری 2019 ءکے مقابلے میں 69.73 فیصد زیادہ ہے۔31 جنوری 2019ءکے اختتام پر شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 52 لاکھ 23 ہزار417 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019ءکے مقابلے میں جنوری 2020 ءمیں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر2019ءکے اختتام پر شیڈول بینکوںکی سرمایہ کاری کا حجم 88 لاکھ 1134 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ جنوری کے اختتام پرشیڈول بینکوںکی سرمایہ کاری کاحجم 83 لاکھ 66 ہزار193 ملین روپے رہا۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔