پیر - 6 فروری - 2023

طیارہ حادثہ۔ایئرٹریفک کنٹرولراورکپتان ذمے دار قرار

طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی۔ نجی ٹی وی نے تہلکہ خیزدعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہےکہ حادثے کا ذمے دارایئرٹریفک کنٹرولراورکپتان کو قراردیا گیاہے۔

طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں ایئر ٹریفک کنٹرولر اور کپتان کوحادثہ کا ذمہ دار قراردیا گیاہے۔ رپورٹ میں حادثات کی روک  تھام کیلیےپی آئی اے اورسی اے اے کاطریقہ کاربھی ناکام قراردے دیا گیا۔ طیارہ حادثہ میں پی آئی اے اور سی اے اے بھی ذمے دارقرار دیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کسی فنی خرابی کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا گیا ۔حادثہ کے شکار طیارے کےآلات اورسسٹمزکی جانچ کاکام جاری ہے۔ جب کہ ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر،کاک پٹ وائس ریکارڈرکی معلومات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں اس کے علاوہ  پروازکاایئرٹریفک کنٹرول سےحاصل ریکارڈبھی رپورٹ شامل کیا گیاہے۔

خیال رہےجمعہ 22 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر25 منٹ پرلاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئربس اے 320 ہوائی اڈے کے قریب ماڈل کالونی کے قریب واقع جناح گارڈن نامی آبادی پرگرکرتباہ ہو گیا۔اس طیارے میں عملے کے آٹھ اراکین سمیت 99 افراد سوار تھے جس میں98 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔