اتوار - 2 اکتوبر - 2022

عازمین حج کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے کابینہ نے سستے حج پیکیج ی منظوری دے دی-بیوروچیف ولید بن مشتاق کی رپورٹ

اسلام آباد ( ولید بن مشتاق )عازمین حج کے لیے خوشخبری،حج پیکیج سستا ہو گیا، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے کابینہ سےمنظوری کے بعد بھی حج پیکیج میں 34 ہزار کی کمی کرلی گئی،رواں سال قربانی کے بغیر حج اخراجات 4 لاکھ 55 ہزار اور 4 لاکھ 63 ہزار روپے ہونگے،حج درخواستیں 24 فروری تا 4 مارچ تک جمع ہونگی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے حج 2020 مزید سستا ہوگیا۔وزارت مذہبی امور نے حتمی اخراجات طے کرلئے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد بھی حج اخراجات میں 34 ہزار کی کمی کرلی گئی۔۔رواں سال حج اخراجات ساؤتھ پاکستان کےلئے 4 لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہونگے۔۔نارتھ پاکستان کےلئے حج اخراجات 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہونگے۔۔ قربانی کے ساتھ ساؤتھ پاکستان کےلئے 478520اور نارتھ پاکستان کےلئے 486270 روپے ہونگے۔۔ ذرائع کے مطابق ائیر ٹکٹس اور ٹیکسز میں کمی کیوجہ سے حج اخراجات کم ہوئے۔۔کابینہ نے 4 لاکھ نوے ہزار روپے تک حج اخراجات رکھنے کی منظوری دی تھی جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک رکھنے کی تجویز دی تھی۔۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو حج اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔گذشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں 29 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا۔۔ گذشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار اور چار لاکھ 36 ہزار روپے تھے..معلوم ہوا ہے کہ رواں سال حج درخواستیں 24 فروری تا 4 مارچ تک جمع ہونگی اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام قومی بنکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔