اتوار - 2 اکتوبر - 2022

عالمی ادارہ صحت: کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد دو لاکھ سات ہزار آٹھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے

ڈبلیو ایچ او: کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تعداد دو لاکھ سات ہزار آٹھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے
عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اٹھارہ مارچ کی شام تک ، دنیا بھر میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی کل تعداد دو لاکھ سات ہزار آٹھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے اور آٹھ ہزار چھ سو ستاون اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ مارچ کی شام تک ، اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کووڈ۔۱۹ کے چار ہزار دو سو سات نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اٹلی میں تشخیص شدہ کیسز کی مجموعی تعداد پینتیس ہزار سات سو تیرہ ہو گئی ہے جب کہ دو ہزار نو سو اٹھہتر اموات ہوئی ہیں۔ اسی دن ، فرانسیسی وزارت صحت نے بتایا کہ فرانس میں کوویڈ۔۱۹ کے ایک ہزار چار سو چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اب تک فرانس میں کل نو ہزار ایک سو چونتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے نو سو اکتیس کی حالت تشویشناک ہے ، مریضوں میں سے نصف مریض ساٹھ سال سے کم عمر کے تھے۔ اموات کی مجموعی تعداد دو سو چونسٹھ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ میں ، مجموعی طور پر سات ہزار سات سو انہتر کیسز اور ایک سو اٹھارہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔