پیر - 6 فروری - 2023

عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا۔عدالت

ڈاکٹر عمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا۔انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 39 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں عمران فاروق قتل کیس کی وجوہات جاری کی گئی ہیں۔عدالت نے کہاکہ ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کاحکم متحدہ بانی نے دیا،ایم کیوایم لندن کے 2سینئررہنماﺅں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا۔

معظم علی نے نائن زیروسے قتل کیلیے لڑکوں کاانتخاب کیا،عمران فاروق کے قتل کیلیے محسن علی اورکاشف کامران کوچناگیا،محسن اورکاشف کوبرطانیہ لےجاکرقتل کیلیے بھرپورمددکی گئی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ قتل کامقصدتھاکہ کوئی متحدہ بانی کیخلاف بات نہیں کرسکتا،عمران فاروق کوقتل کامقصدعوام میں خوف وہراس پھیلانابھی تھا،عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس دہشتگردی کے مقدمے کی تعریف پرپورااترتاہے،عمران فاروق قتل کیس سزائے موت کامقدمہ بنتاہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔