منگل - 4 اکتوبر - 2022

عہد وفا: ڈرامہ میں علماء کرام کی توہین ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عسکری اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں،تحریک لبیک پاکستان کا سعودی عرب میں اجلاس

ریاض ( ناظم علی عطاری سے ) سعودی عرب الریاض میں تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس زیر سرپرستی پیر سید سخاوت علی شاہ ؛ علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی ، اور میاں عمران سلیم چشتی منعقد کیا گیا اجلاس کا باقاعدہ
آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا اجلاس میں پاکستان سے آئے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے اہم رہنما ضلعی امیر دیر لوئر علامہ مولانا ابراھیم صدیقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ خیبر پختونخواہ اجلاس کی میزبانی حافظ عبد الوہاب۔سجاد رضوی نے کی۔ اس کے علاوہ محمد مدثر رضوی۔ محسن شہزاد۔حافظ حمزہ عباسی صاحب نے شرکت کی خصوصی خطاب علامہ عتیق الرحمن مولانا حافظ گلفام اویسی نے کیا معزز مہمان علامہ ابراھیم صدیقی نے سعودی عرب میں تحریک لبیک پاکستان کے کام کو سراہا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ۔عہد وفا۔ ڈرامے میں علماء کرام کی توہین ہی صرف نہ سمجھا جائے بلکہ پاکستان کے عسکری اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں جو مستقبل میں گمبیر صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے
اجلاس کے آخر میں پاکستان اور سعودی عرب کی سالمیت کے لیے حصوصی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔