پیر - 6 فروری - 2023

غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالےسے فکرمند

غیر ملکی کھلاڑی شاہد آفریدی کی صحت کے حوالےسے فکرمند

عالمگیر وبا کورونا کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے ناصرف قومی کرکٹر دعا گو ہیں بلکہ غیر ملکی انٹرنیشل کرکٹرز بھی فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔‘

مشفق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔

سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

شاہد آفریدی کورونا کے باعث ملک بھر میں لگنے والے لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی فلاحی کاموں میں پیش پیش تھے۔

انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر مستحق لوگوں کو راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا تھا۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔