اتوار - 2 اکتوبر - 2022

فیصل آباد قرنطینہ سے 213 1فراد کے فرار کا معاملہ ،انتظامیہ نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کی تردید کردی

فیصل آباد (ویب سے)سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کےرہنماعابدشیرعلی اپنے شہر کی صورتحال سے بے خبر نکلے،ن لیگی رہنما کے غلط ٹویٹ نے پاکستانیوں میں شدید تشویش کی لہر پیدا کر دی تاہم عابد شیر علی کےدعوی کومستردکرتےہوئےفیصل آباد انتظامیہ نےقرنطینہ سینٹرسےکسی بھی مریض کےفرار ہونے کی تردید کر دی ہے . مقامی ٹی وی چینل’’سٹی فورٹی ون‘‘ کے مطابق عابد شیر علی کی جانب سے فیصیل آباد قرنطینہ سے 213 مریضوں کے فرار بارے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرکیا جانے والا ٹویٹ غلط ہے ،عابد شیر علی بیرون ملک بیٹھ کر اپنے شہر کے حالات سے مکمل بے خبر ہیں کیونکہ انہیں یہ بھی پتا نہیں ہے کہ قرنطینہ سینٹر جی سی یونیورسٹی جھنگ روڈ پر نہیں بلکہ پارس میں ہے .

روزنامہ قدرت نے نجی ٹی وی کے حوالے سے لکھا ہے کہعابد شیر علی نے بیرون ملک بیٹھ کر ایسا ٹویٹ کر کےشہریو ں کو خوفزدہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے .دوسری طرف فیصل آباد انتظامیہ نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی جھنگ روڈ سے کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا مریض فرار نہیں ہوا .

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔