پیر - 6 فروری - 2023

قلندرز کی سپورٹ کا انوکھا انداز، مداح کا 185 کلومیٹر کا پیدل سفر

قلندرز کی سپورٹ کا انوکھا انداز، مداح کا 185 کلومیٹر کا پیدل سفر

لاہور قلندز کے ایک نوجوان مداح نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا انوکھا انداز اپنایا، شورکوٹ کا رہائشی ببرک رانا پیدل 185 کلومیٹر کا سفر طے کر کے شاہ کوٹ پہنچ گیا، جبکہ اس کی منزل لاہور ہے۔

شورکوٹ کے رہائشی ببرک رانا نے اپنے شہر سے 9 نومبر کو لاہور کی جانب پیدل سفر شروع کیا اور چلتے چلتے شاہ کوٹ تک پہنچ گیا۔

ببرک رانا کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندر کا بہت بڑا فین ہے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لاہور قلندر کی شرٹ پہن کر یہ سفر شروع کیا اور اب تک وہ 185 کلومیٹر پیدل سفر طے کر چکا ہے۔

اس نے بتایا کہ وہ کل تک 270 کلو میٹر کا سفر مکمل کر کے اپنی منزل لاہور پہنچ کر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرے گا۔

ببرک رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں وہ گراؤنڈ میں جا کر تو لاہور قلندرز کو سپورٹ نہیں کر سکتے اس لیے گراؤنڈ سے باہر یہ سپورٹ جاری رہے گی۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔