اتوار - 2 اکتوبر - 2022

قومی اسمبلی :بلاول بھٹو کی وزیر اعظم پر تنقید پر ایوان میں شور شرابا.اسپیکر نے کچھ الفاط استعمال کرنے سے منع کردیا.رولز بھی پڑھ کر سنائے

اسلام آباد:میڈیا رپورٹس۔قومی اسمبلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے  کے معاملہ پربلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خاتون وزیراعظم جنکی پوری سیاست عوام کی فلاح کیلیے تھی، وہ قائد جسکا نام آج تک پوری دنیا میں زندہ ہے، یہ نا اہل وفاقی حکومت اسی کا نام اور تصویر ہٹانے میں مصروف ہے۔۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوامی مفاد پر سمجھوتا کیا، عوامی نمائندے مہنگائی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں حکومتی معاشی اور سیاسی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی اس دوران حکومتی ارکان نے احتجاج کیا۔

 انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی ڈیل کے بعد معیشت پاکستانی نہیں رہی۔ وزیر اعظم کے لئے بابار لفظ چھوٹا آدمی استعمال کرنے پر سپیکر اسمبلی نے ان کو روکا اور رولز پڑھ کر سنائے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا اسمبلی میں اظہار خیال دیکھیں اس ویڈیو میں

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔