
دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ ریزرو کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے تو ان کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔