پیر - 6 فروری - 2023
.قونصلیٹ کے تعاون سے کمیونٹی کے مسائل حل کئے گئے،فوکل پرسنز اور ٹائیگر فورس زمہ دران کا پاک میڈیا جرنلسٹس فورم آن لائن سیشن سے اظہار خیال

.قونصلیٹ کے تعاون سے کمیونٹی کے مسائل حل کئے گئے،فوکل پرسنز اور ٹائیگر فورس زمہ دران کا پاک میڈیا جرنلسٹس فورم آن لائن سیشن سے اظہار خیال

فہدرفیق کھوکھر ۔۔۔

وزارت اوورسیز منسٹری زولفقار بخاری کی ہدایت پر کروانا وائرس کی وجہ سے ہنگامی صورت حال میں پی ٹی آئی ٹائیگر فورس اور فوکل پرسنز کی جانب سے سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور طبقے اور فیملز میں راشن تقسیم کیا گیا اور دن رات سفارت خانہ اور قونصلیٹ کے تعاون سے کیمونٹی کے مسائل حل ہوئے فوکل پرسنز اور ٹائیگر فورس زمہ دران کا پاک میڈیا جرنلسٹس فورم آن لائن سیشن سے اظہار خیال ۔۔۔۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے زہر اہتمام اوورسیز منسٹری کی جانب سے سعودی عرب میں منتخب فوکل پرسنز اور ٹائیگرریلیف فورس کے زمہ داران نوید شریف ، انجم اقبال وڑائچ ،عنصر مغل ،ملک امجد ،تنویر خان اور خواتین شازیہ خان اور دیگر ممبران کے ساتھ آن لائن فوکل پرسن کئ خدمات اور کیمونٹی مسائل کے حوالے سے نشست کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے زمہ دران نے کہا کہ ہم نے کیمونٹی میں بےروزگارافراد میں اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے ایک لاکھ سے زاہد افراد میں راشن تقسیم کیا اور مریضوں کو میڈیکل کے حوالے سے مدد فراہم کی اور روزانہ کی بنیاد پے اووویسز منسٹری کو کیمونٹی مسائل اور موجودہ صورت حال سے آگاہ رکھا اور سعودی عرب کے تمام شہروں میں بالا تفریق فوکل پرسنز اور ٹائیگر فورس کے زمہ دران نے کیمونٹی کی خدمت کی ہے اس وقت سعودی عرب میں ٹکٹوں کے حوالے سے کافی مسائل ہیں جن کو منسٹری کے زریعے حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کیمونٹی کی کاروباری شخصیات پارٹی کارکنان ،سفارت خانہ اور قونصلیت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا جبکہ نام نہاد پی ٹی آئی آفشیل باڈی اور ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی من پسند ٹیم نے ہمارا ساتھ دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر ہمارے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی ہے جس کا نقصان پارٹی کو ہوا ہے ۔ہم نے زاتی اختلاف بالاتر رکھ کر اپنی پارٹی ملک اور کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گیے ۔

یہ بھی چیک کریں

ریاض : 28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض :  28 مئی جوہری پروگرام کا آغاز اور تکمیل قوم قیادت اور اداروں کی یکجہتی کا مظہر تھا،ملک راشد پرویز اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔