جمعرات - 2 فروری - 2023

لاہور میں کل رات 12 بجے سے لاک ڈائون کا اعلان

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی روک تھام کے لیے کل رات 12 بجے سے لاہور کے کئی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ کل رات 12 بجے کے بعد شاہدرہ، شاد باغ، ہربرنس پورہ کے علاقوں کو بند کررہے ہیں جب کہ گلبرگ کے کچھ علاقے نشتر ٹاؤن اور  علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز، والڈ سٹی اور مزنگ کے علاقوں کو بھی بند کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو کم از کم 2 ہفتوں کے لیے بند کیا جائےگا تاہم اس دوران ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہیں گی جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،  جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 388 اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں 200 سے زائد کیسز ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ  لاہور کے متعدد علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے اور شہر دیگر علاقوں کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

وزیر صحت پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے 50 فیصد تک وبا کے پھیلاؤ کو  روکا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔