جمعرات - 2 فروری - 2023

لنکا پریمیئر لیگ: گال گلیڈی ایئٹرز کے پاکستانی کھلاڑی کولمبو پہنچ گئے

جنگ نیوز

لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والی گال گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز کولمبو پہنچ گئے، ایونٹ 27 نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا۔

ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

لیگ میں شرکت کیلئے گال گلیڈی ایئٹرز کے کھلاڑی جمعرات کی شب کراچی سے کولمبو روانہ ہوئے تھے، میزبان ملک پہنچنے والے کرکٹرز میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل ہیں۔

گال گلیڈی ایٹرز میں شامل شاہد آفریدی اور ٹیم کے مینٹور وسیم اکرم آئندہ چند دنوں میں سری لنکا کے لیے روانہ ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو کھیلے گی۔

Source link

یہ بھی چیک کریں

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی:راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر فائینل چمیپن شپ کا ٹائٹل جذبہ فائیٹر نے اپنے نام کر لیا

کراچی ۔۔(نورالحسن گجر سے)راشد لطیف کرکٹ آکیڈمی میں جاری گجر پریمئیر لیگ کا تیسرا ایڈیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔