منگل - 4 اکتوبر - 2022
وزیر مملکت زرتاج گُل

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) ماحولیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحولیات کی وزارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نزہت پٹھان کے سوال پر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ملک میں ابھی تک وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت صحت اور دیگر وزارتوں کے درمیان کوآرڈینیشن نہیں ہے۔ جو ڈیٹا آرہا ہے اس کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے کینسر کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم جب تک ڈیٹا مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک صحیح صورتحال سامنے نہیں آسکی۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹی بالا ڈی جی خان میں فیکٹری میں کیمیکل کے اخراج سے 200 سے زائد اموات ہوئی تھیں۔ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ ای پی اے پانی کے معیار کا جائزہ لیتی ہے۔ نتائج سے متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ آلودہ پانی سے مختلف امراض پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت متعلقہ اداروں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے اقدامات کرتی ہے اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کرتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔