ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند نے پاکستان کے معروف محقق ، شاعر ،ڈرامہ نگار ، مصنف ، پروڈیوسر ، ادکار ، اور کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طارق عزیز پاکستان کا عظیم اثاثہ تھے اور ایسا خلا چھوڑ کر گئے ہے جس کو کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا ان کی پاکستان کے لیے بے لوث ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے چیئرمین شمعون چاند ، صدر وسیم خان، جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری ، انفارمیشن سیکرٹری میاں طارق جنید ، حامد ناصر قادری ، عروج اصغر ، زاہد شریف ، نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت طارق عزیز مرحوم کو غریق رحمت فرما کر اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر ایوب سے نوازے آمین
