پیر - 6 فروری - 2023

مزار قائد بیحرمتی کیس۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج

کراچی کی مقامی عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزارقائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزارقائدپر نہیں آیا تھا،مزارقائد کی فوٹیج میں بھی مدعی کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی ، وقاص احمد نے مرزاقائدکی بے حرمتی اور دھمکیاں دینا کا مقدمہ درج کرایاتھا۔

کیپٹن (ر)صفدر کو 19 اکتوبرکوہوٹل سے گرفتارکیاتھا،کیپٹن صفدرنے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ،پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیاتھا،عدالت نے مریم نواز اور کپیٹن صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔