پیر - 3 اکتوبر - 2022

مسئلہ کشمیر .ہماری پالیسی؟

کشمیر کا مسئلہ وطن عزیز کے معرض وجود میں آتے ہی پیدا ہوگیا تھا۔پاکستانی اورکشمیری عوام کو مختلف ادوار حکومت میں باور کرایا جاتا رہا کہ یہ مسئلہ حل کے قریب ہے۔جمہوری اور آمریت کی حکومتوں نے کشمیر کے مسئلہ پہ اپنی آنی جانیاں جاری رکھیں۔لیکن قوم کے حصہ میں طفل تسلیاں ہی آئیں۔

کشمیر کے ایشو پہ پاکستانی قوم کتنی قیمت ادا کر رہی ہے اور کرچکی ہے ارباب اختیار واقتدار کو اس کا بخوبی علم ہے،دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اس مسئلہ کو حل کرنے سے قاصر ہیں ۔اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ قوم پر صحیح صورتحال واضح کی جائے۔

کشمیر کی تین تین نسلیں یہ عزاب بھگت چکی ہیں اور پرپیگنڈا کے زیر اثرہماے بارے میں ان کی رائے بھی رفتہ رفتہ تبدیل ہورہی ہے۔ہم اس بارے کچھ کر سکتے ہیں کہ نہیں یہ واضح ہونا چاہئے۔یوم یکجہتی پوری دنیا میں منایا جاتا ہے کیا یہ کافی ہے کہ ہم  کشمیری عوام کو صرف یہ دلاسہ دیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ پاکستان بھر کے چینلز کی میڈیا ٹیمیں موٹر وے پہنچی پوئی ہیں۔ پروگرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔