منگل - 4 اکتوبر - 2022

مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

چوہدری شجاعت حسین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری،چوہدری اظہر وڑائچ ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے
جدہ (ادریس احمد)سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری،چوہدری اظہر وڑائچ ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک پاکستان کی سلامتی اورکشمیر اور حکومت کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہرعباس وڑائچ، صدر چوہدری سفیان گجر، زید بن سرور ودیگر پارٹی عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے روضہ رسول ﷺپر حاضری کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد چوہدری شجاعت حسین مکہ المکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پر وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام معاشی اعشاریے مثبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔