منگل - 4 اکتوبر - 2022

مسلم لیگ "ن "سعودی عرب کےچئیرمین چوہدری اکرم کی جانب سے عشائیہ ۔

جدہ (نورالحسن گجر سے )مسلم لیگ ن سعودی عرب کےچئیرمین چوہدری اکرم کی جانب سے چکوال اوورسیز فورم سعودی عرب کے چئیرمین اور ن لیگ کے سنیئر رہنما ملک محی الدین کی دو ماہ بعد وطن سے واپسی کے موقع پر ویلکم عشائیہ دیا گیا
چئیرمین چکوال اوورسیز فورم سعودی عرب ملک محی الدین دو ماہ کی چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کے بعد جدہ پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ ان کے دیرینہ دوست چئیرمین مسلم لیگ سعودی عرب چوہدری اکرم نے ایک یادگار عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ہر مکتبہ فکر کے دوستوں کو مدعو کیا گیا اور ملکی حالات پرسیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ رانا نواز خان چئیرمین بزنس فورم، صدر پاک سعودی فرینڈشپ خالد رشید، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر فاروق انجم، معروف بزنس مین رانا رضوان، معروف بزنس مین چوہدری نواز، انجیئر چوہدری امجد گجر، ہر دل عزیز مسلم لیگی رہنما چوہدری عنائت جاڑا، مسلم لیگی رہنما چوہدری عرفان سدرہ، چیئرمین پئرینٹ کمیٹی افضل گوندل،الکرم کے مینجر محمد اشفاق اوربیوروچیف ڈھڈیال نیوز ثاقب احسان مغل کے علاوہ بھرپور طور پر کمیونٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی-

یہ بھی چیک کریں

کرونا میں مبتلا امریکی صدر کو ہسپتال منتقل کردیاگیا

صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کرونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔