اتوار - 2 اکتوبر - 2022

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانتیں‌منظور.سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

شاہدخاقان عباسی اوراحسن اقبال کی ضمانت منظور،شاہدخاقان نےکبھی اپنی ضمانت کے لئیےاپیل دائرنہیں کی مشرف دورمیں بھی خودہی انکا کیس ختم کردیا گیاتھا، اس دفعہ نوازشریف صاحب کی ہدایت پر انہوں نے اپیل دائرکی تھی، شاہد خاقان عباسی کی رہائی سوئی ہوئی ن لیگی قیادت میں ایک نئی جان پھونکےگاایل این جی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم شاہد خاقان عباسی کہ تاریخی الفاظ تکلیف ہوئی

سوشل میڈیا پر لیگی کارکناں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔مسلمم لیگ کے فعال میڈیا کارکن طاہر مغل نے ٹویٹ کیا "اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ھے کہ دو اور بےگناہوں کی رہائی ہوئی پاکستان مسلم لیگ نون کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری جانب سے جناب شاہد خاقان عباسی صاحب اور جناب احسن اقبال صاحب کی ضمانت پر رہائی کی بہت بہت مبارکباد”

ایک اور ٹویٹر صارف نے یوں کمنٹ کیا”مسئلہ یہ نہیں کہ شاہد خاقان کو اور احسن اقبال کو ضمانت مل گئی۔۔ مسئلہ یہ ہے بے گناہوں کوسیاسی انتقام کانشانہ بنانے والوں کوکوئی نہیں پوچھے گا؟ مدینہ میں جھوٹا الزام لگانے پر سزا ملتی تھی۔ جب تک جھوٹے الزامات پر جیلوں میں رگڑنے کے خلاف قانون سازی نہیں ہوتی یہ سلسلہ چلتا رہے گا

معروف اینکر پرسن کامران خان نے ٹویٹ کیا کہ شاہد خاقان ہوں یا احسن اقبال پاکستان کے بہترین صاف ستھرے سیاستدان ہیں خدا کا شکر آج دونوں کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی پوری زندگی تحقیقی صحافت میں گزرنے والے تجربے کی روشنی میں کہ سکتا ہوں یہ دونوں حضرات کرپٹ نہیں ہو سکتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس گواہ ہیں

کامران خاں کے ٹویٹ پر شاہ اویس نورانی کے اکاونٹ سے ردعمل آیا کہ:بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔

مسلم لیگ ن کی اسماء معاویہ شیرنی نے ٹویٹ کیا لیگی کارکناں کو مبارک باد دی۔

"

.

یہ بھی چیک کریں

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

کراچی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر کے مزید نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔