پیر - 6 فروری - 2023

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی این ایف سی میں تقرری کالعدم قرار

بلوچستان ہائی کورٹ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی ) میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکرٹری خزانہ کی بطور ماہر تقرری کالعدم قرار دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل بینچ نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے جاری کردہ ٹرمزآف ریفرنس بھی کالعدم قراردے دیے۔

عدالت نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ این ایف سی کے لیے ممبران کی تقرری قواعد و ضوابط اور آئین کے مطابق نہیں لہٰذا صدر مملکت گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ یا صوبائی حکومت کی مشاورت و سفارش پر نئے ممبر کی تقرری عمل میں لائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 160 کو ملحوظ خاطر رکھے، آئین کے آرٹیکل 160-3A کے تحت صوبوں کا حصہ پچھلے ایوارڈ سے کم نہیں ہونا چاہیے جبکہ 7 ویں این ایف سی ایوارڈ پر بھی بعد میں کٹ لگایا گیا تھا اس سے وفاق اور صوبوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 مئی 2020 کو 10واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں بلوچستان سے جاوید جبارکی بطور رکن تقرری عمل میں لائی گئی تھی تاہم ان کی تقرری اور 10ویں این ایف سی ایوارڈ کے ٹرمز آف ریفرنس کو بلوچستان ہائی کورٹ میں متفرق آئینی درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔

بلوچستان کی جانب سے رکن مقرر ہونے والے جاوید جبارنے بعد ازاں مستعفی ہونے کااعلان کیا تھا تاہم درخواست گزاروں نے ٹرمز آف ریفرنس ودیگرکے حوالے سے آئینی درخواستوں کی پیروی جاری رکھی جس پر عدالت عالیہ نے مذکورہ فیصلہ صادر کیا۔



Source link

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔