بدھ - 1 فروری - 2023
مظفرآباد:آل پارٹیز آلائنس کا بجٹ میں‌ٹنل تعمیر فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد:آل پارٹیز آلائنس کا بجٹ میں‌ٹنل تعمیر فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ

(مظفرآباد:(وقارالزمان کیانی سے

آل پارٹیز آلائنس نے انسانی جانوں کے تحفظ، آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے بجٹ میں ٹنل تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے کے ساتھ ساتھ15 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا خصوصی پیکج دینے کا پرزور مطالبہ کر دیا اور کہا کے حلقہ نمبر 5 میں اگر 65کلومیٹر سڑکوں کی منظوری دے کر مضافاتی علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا قابل ستائش عمل ہے۔ اس طرح وادی لیپہ ٹنل کی تعمیر کو جاریہ منصوبہ بنانے اور لیپہ سے نیلی تک 15کلومیٹر سڑک کا پیکج وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا اپنے آبائی ضلع کے حلقہ کی عوام کو انمول تحفہ ثابت ہو گا، ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے رہنماوں شوکت جاوید میر،متحدہ کرناہ محاذ کے پیزادہ احسان الحق شامی، سید امتیاز علی شاہ، محمد حفیظ عوان، سید ابن الحسن گیلانی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، جنگلات کی لکڑی سے آمدن کی رائیلٹی، آفت زدہ علاقہ قرار دینے کے مکمل نکات، تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سمیت 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہوا تو لانگ مارچ، مظاہرے، ریلیاں نکال کر تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے لیپہ کرناہ کے عوام کو بہت سی توقعات ہیں اور ان کے وعدے بھی ہیں۔ اب اپنے اقتدار کے آخری سال میں وہ خلق خدا کے جائز مطالبات کو حل کرکے اللہ کی رضا حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اضافی حلقہ کی حد بندی میں جو ظلم ناانصافی لیپہ کرناہ کے عوام سے ہوئی اس کا کوئی ازالہ نہ کیا گیا تو آخرت میں سزا و جزا تو ہوگی مگر پالیسی سازوں کا اس دینا میں بھی حشر چشم فلک دیکھے گا،وہ مکافات عمل سے گزریں گے، آل پارٹیز آلائنس کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ لیپہ کرناہ کہ عوام سردیوں میں برف باری، گرمیوں میں بھارتی گولہ باری سے انسانی زندگیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے موت کے منہ میں جاتا دیکھتے رہتے ہیں۔ حکومت لیپہ کرناہ میں ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال مفت لانے اور لے جانے کی سہولت سمیت علاج کے جملہ اخراجات کے لیے بھی خصوصی فنڈ مختص کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر خودکش حملہ کیا، اب انہیں بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہادر افواج پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،قومی سلامتی کے اداروں، 10کور،12 ڈوو اور 75 برگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اکرام الحق اور ان کی پوری ٹیم کے شکرگزار ہیں،جنھوں نے دفاع کے ساتھ ساتھ عوام سے اعتماد سازی اور مشاورت سے ہر مشکل وقت میں بھرپور امداد فراہم کی۔ لیپہ کے بزرگوں،ماوں، بہنوں اور نوجوانوں سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے فیصلہ کن جدوجہد جاری رکھی#

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔