اتوار - 2 اکتوبر - 2022

معروف سوشل میڈیا میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی مجموعی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی ہے

واشنگٹن ۔ 13 فروری (اے پی پی) معروف سوشل میڈیا میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی مجموعی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی ملکیت سماجی رابطوں کی سروس واٹس ایپ نے گزشتہ روزاپنے بلاگ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے کسی شخص سے نجی یا خفیہ گفتگو صرف اس کے آمنے سامنے بیٹھ کر ہی ممکن تھی لیکن اب واٹس ایپ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے کی جا سکتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ‘انکرپشن’ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جس سے صارفین کسی بھی شخص سے نجی گفتگو بلا خوف کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ واٹس ایپ صارفین کی گفتگو محفوظ بنانے کے لیے ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت وہ صارفین کا ڈیٹا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے سے بھی انکار کر سکتا ہے چاہے عدالتی حکم ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بھی چیک کریں

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

-کراچی:کمسن ٹک ٹاکر مدثر ڈان کی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

کراچی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کر کے مزید نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔