کوالالمپور ۔ 23 جون (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث طلب میں کمی اور جون کی پیداوار نسبتاً زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ برسا ڈیریویٹوا ایکسچینج میں پام آئل کے ستمبر کے لیے سودے 1.13 فیصد کم ہوکر 2444 رنگٹ (571.43 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔