منگل - 4 اکتوبر - 2022

موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ۔ حکومت نے موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس جلد کم کرنیکا فیصلہ کر لیا. بیووچیف اسلام آباد ،ولید بن مشتاق کی رپورٹ

اسلام آباد ( ولید بن مشتاق ) موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ۔ حکومت نے موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس جلد کم کرنیکا فیصلہ کر لیا ۔اس حوالے سے ترمیمی آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منظوری ہوتے ہی مارچ 2020 سے قبل موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی۔30 ڈالر تک مالیت کے موبائل کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس بدستور 70 روپے برقرار رکھا جائے گا۔ 30 سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 730 روپے سے کم کرکے 100 روپے کی جائے گی۔ 100 سے 200 ڈالر کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس 930 روپے، 200 سے 350 ڈالر کی مالیت کے موبائل فون پر 970 روپے ، 350 سے 500 ڈالر کی مالیت کے موبائل فون پر 3 ہزار اور 500 ڈالر کی مالیت سے زائد موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس 5200 روپے مقرر کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 10 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے ۔ یہ ترمیم ماہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد لاگو کردی جائے گی۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کا تمام نظام بھی ڈیجیٹل بنایا جائیگا، اسی طرح قومی بچت اسکیوں کو بھی ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے،

یہ بھی چیک کریں

ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈ، 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک میں ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔