اتوار - 2 اکتوبر - 2022

موجودہ حالات میں کمزور طبقے کو سہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے. معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ولید بن مشتاق سے)اسلام آباد میں سول ،ملٹری جائنٹ پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان معاون نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے کام کر رہی ہیں۔ مشکل سےمعیشت کی گاڑی ترقی کی راہ پرآئی تھی،اب ترسیلات زر پر اثرپڑے گا۔حکومت کی ترجیح کمزور طبقے کو سہارا دینے پر مرکوز ہے، معاشی پالیسی کیلئے مشیرخزانہ کی سربراہی میں ٹیم کام کررہی ہے جو مالی امورسےمتعلق پیکیج وزیراعظم کو پیش کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں غذاکی کوئی قلت نہیں ہے، کچھ عناصرحالات کافائدہ اٹھاتےہوئے ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند روزمیں قوم متحد ہوتی نظر آ رہی ہے، زلزلہ ہو یا سیلاب قوم متحد ہو کر ہی مقابلہ کرتی ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 326 کنفرم کیسز ہیں، اکثرایسے افراد ہیں جو اس وائرس کو بیرون ممالک سے ساتھ لائے، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہمارے دو پاکستانیوں کی جان گئی۔ پاکستان تنہا نہیں، دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار کنفرم کیسز ہیں۔میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی اور وزیراعظم کے احکامات پر عمل کے لیے افواج پاکستان پوری طرح متحرک اور کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ان ایکشن ہے۔ ملک کے داخلی راستوں پر لوگوں کی بھرپور چیکنگ جاری ہے، حفاظتی سامان کی تیاری کیلئے پاک فوج کے ماہرین متحرک ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔