منگل - 4 اکتوبر - 2022

مٹی پاو: ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صلح صفائی .چوہدری سرور نے اہم کردار ادا کیا

ایک جگہ اور ایک ہی مقصد میں جتے ہوئے لو گوں میں تو تکار ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن شام کو چینلز کے جفادری زمین آسمان ایک کردیتے ہیں نقطہ کو لکیر بنانے میں۔

کبھی افواہ کہ اب موسم بدل رہا ہے کبھی حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کو حکومت کے جانے پر محمول کیا جاتا ہے الغرض ہر کوئی پرائی آگ سے گھر کا چولہا جلانے کی کوشش کرتا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ق لیگ اور حکومت کے معاملات تقریبا طے پاگئے ہیں چوحدری سرور گورنر پنجاب کی معاملہ فہمی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوا۔حالانکہ کہ سمجھآ یہ جا رہا تھا کہ چوہدری سرور شاید مخالف کار ہیں ۔لیکن انہی کے کہنے پر ق لیگ سے مزاکراتی کمیٹی میں اسد عمر اور پرویز خٹک کو شامل کیا گیا۔

انھونں نے نا صرف پرویز خٹک اور اسد عمر کے زریعے ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی بلکہ حکومت کو بھی یاد دھانی کرائی کہ ق لیگ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ-تحریر-افشاں نوید

تشیع الفاحشہ پاکستان بھر کے چینلز کی میڈیا ٹیمیں موٹر وے پہنچی پوئی ہیں۔ پروگرام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔