منگل - 4 اکتوبر - 2022

مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف تاجراورصنعتکار سراپا احتجاج-فیصل آباد کے مل مالک کی گورنر پنجاب کے سامنے دہائی.

(ویب سے)تاجررہنماؤں کاکہناہےکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےآج صنعتکاروں اور تاجروں سمیت ہر طبقہ پریشان ہے اور فیصل آباد کی نصف سے زائد صنعتیں بند ہو چکی ہیں جبکہ باقی بھی آئندہ چند ماہ تک بند ہو جائیں گی جس کی وجہ سے مہنگائی کے بعد بیروزگاری کا نیا سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا۔روزنامہ دن کے مطابقانہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کئے جائیں،برآمد کنندگان کیلئے زیرو ریٹ کی سہولت بحال کی جائے،ریفنڈز ادا کئے جائیں، خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے اور تاجروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی سلی 10کروڑ سے بڑھا کر100کروڑ کی جائے۔
تاجر رہنماؤں نے 30ممبران پر مشتمل مشترکہ ایکشن کمیٹی قائم کر دی جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور حکومتی نمائندوں کو اپنے مطالبات سے آگاہ کرے گی۔-دریں اثنا فیصل آباد کے مل مالک ایک مل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پہ شئر ہورہی ہے جس میں کاروبار کی زبوں حالی کا ذکر ہے اس ویڈیو کوہمارے ساتھی میاں بابر علی ارائیں نے فیصل آباد سے رپورٹ کیا ہے

فیصل آباد ‏فیکٹریوں کی چابیاں گورنر صاحب آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں،خدا کی قسم ہم لُٹے گئے،لا الہ اللہ ہم اتنے پریشان ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی،خدا کی قسم کوئی سیاست نہیں کررہا، ہمارے مزدور آپ کے ساتھ تھے اربوں روپے لگا کر اتنے برے حالات ہیں

میاں بابر علی ارائیں

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔