منگل - 4 اکتوبر - 2022

مہنگائی کے ڈان حکومت کی بغل میں .پرویز رشید نے تحریک انصاف کو تحریک تکلیف قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے حکمران جماعت تحریک انصاف ’تحریک تکلیف‘ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ تبدیلی حکومت میں صرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحریک تکلیف میں تبدیل ہوئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ڈان حکومت کی بغل میں موجود ہیں، جنہوں نے دنوں میں عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگادیا۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ چند دن میں اربوں روپے کا ٹیکا لگانے والوں سے مہنگائی رکوانے کی توقع رکھنا ’بلی‘ کو دودھ کی رکھوالی پر بیٹھا کر اس سے بچانے کی حماقت پر خوش ہونے جیسا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ قلت کی سونامی بھی آرہی ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جو مچھر اور ٹڈیوں سے عوام اور ان کی فصل کو نہیں بچاسکے وہ سرکار کی پناہ میں موجود لُٹ مچاؤ گروہ سے کیسے بچاسکتے ہیں؟

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔