پیر - 6 فروری - 2023
  میاں چنوں:اصل حق تو یہی ھے ہر وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد ھمارے دل میں رھے، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی کا زکریا ہال میں منعقدہ ھفتہ شان رحمت العالین کے تحت منعقدہ پروگرام میں خطاب

  میاں چنوں:اصل حق تو یہی ہےکہ ہر وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد ھمارے دل میں رہے، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی کا زکریا ہال میں منعقدہ ہفتہ شان رحمت العالین کے تحت منعقدہ پروگرام میں خطاب

میاں چنوں (عمر فاروق سے) ھفتہ شان رحمت العالمیںن تو ایک یاد دھانی کے طور پر منایا جا رھا ھے جیسے دیگر ھفتے منائے جاتے ھیں اصل حق تو یہی ھے ہر وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد ھمارے دل میں رھے یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی نے زکریا ہال میں منعقدہ ھفتہ شان رحمت العالین کے تحت منعقدہ پروگرام مقابلہ حسن قرات اور حسن نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہیں اس مقابلے میں سکولز،کالجز اورمدارس دینیہ کے 26 طلباء طالبات نے حصہ لیا تمام شرکاء مقابلہ کو سوزوکی میاں چنوں موٹرز کے چیف اگزیکٹو اور ڈی پی ایس سکول وکالج میاں چنوں کے بورڈ آف گورنر کے ممبر چوھدری محمود احمد کی جانب کیش پرائز انعام دیا گیامقابلہ قراءت میں مدرسہ شیخ الاسلام میاں چنوں کے علی عامر نعیمی نے پہلی، مدرسہ جامعہ نذیریہ اہلحدیث کے ریحان اور سپیرئر کالج میاں چنوں کےاحمد فراز نے مشترکہ طور پر دوسری اور روف نامی طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں سے حسن قرات میں ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج میاں چنوں کی حافظہ سائرہ نے پہلی،سپیرئر کالج کی تحریم فاطمہ نے دوسری جبکہ اسپائر کالج میاں چنوں کی اریبہ شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی نعت خوانی کے مقابلے میں طالبات میں اسپائر کالج میاں چنوں کی فوزیہ اسلم نے پہلی سپیریئر کالج میاں چنوں شانزہ نے دوسری اور مدرسہ اھلحدیث 109 پندرہ ایل میاں چنوں کی ثمینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ کے مقابلہ نعت خوانی میں اسپائر کالج میاں چنوں کے محمد علی نے پہلی سپیریئر کالج میاں چنوں کے ارسلان نے دوسری اور اور مدرسہ شیخ الاسلام کے احمد قادری نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلے کا باقا عدہ آغاز اسپیشل ایجوکیشن کے اسپیشل بچے ثقلین کی تلاوت سے ھوا جبکہ ججز کے فرائض قاسم عبداللہ ،شفقت نقوی اور مظفر سعید نے ادا کئے پروگرام ملک مسعود اعوان چیئرمین زرعی ٹاسک فورس پنجاب مفتی رفیق شاہ جمالی، ڈی ایس پی طارق پرویز، ایس ایچ او آصف چو ھان، سٹی صدر پی ٹی آئی ایاز محمو د گیلانی ،جنرل سیکرٹری بار چوھدری عاصم، اشرف سیال ایڈوکیٹ، چوھدری غلام صابر رامے مینیجر سندھ بینک، چیف ایگزیکٹو سپیریئر کالج میاں چنوں شیخ سجاد،ڈائریکٹر اسپائر کالج میاں چنوں متین افضل ،ممبر امن کمیٹی مظہر امین چوہان ، ملک عبدالوحید ، راھنماء مزدور اتحاد مظفر قادری، چوھدری اشعر نعمان، چوہدری شاھد محمود ، عمران چوھدری،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی مہر نجف دلو، چیف آفیسر بلدیہ خداداد تارڑ، سپرینڈینڈینٹ سجاد شاہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت اور میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے ایڈمنسٹریٹر کی اس کاوش کو سراہا،

 

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک.

پنوعاقل:ا نوجوان شہر آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ، موبائل فون بند، ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک

پنوعاقل(رپورٹ عبدالواحد گھوٹو) دادلو تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع گاؤں عزت خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔