پیر - 3 اکتوبر - 2022

’میرا جسم میری مرضی‘ فحاشی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عورت مارچ کے معاملے پرردعمل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عورت مارچ کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ فحاشی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اورتہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ نعرہ صرف ایک فیصد طبقے کا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عورت مارچ باہرکا ایجنڈا ہے، یہ کون سا حق مانگ رہے ہیں؟مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وراثت، جائیداد اور معاش میں اسلام نے عورت کو حصہ دیا ہے تاہم کچھ لوگ ملک کو زمانہ جہالت کی طرف لے جارہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل: سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف شہید بھٹو کے کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی

پنوعاقل(رپورٹ پرنس امجد گھوٹو) سینئر وکیل ایڈووکیٹ سردار قربان کلوڑ پر ہونے والے قاتلانہ حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔