منگل - 4 اکتوبر - 2022

نادرا اور پاسپورٹ سمیت پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام دفاترز دو ہفتوں کے لیئے بند۔ وزارت داخلہ نے سرکلر جاری کر دیا ۔

ولید بن مشتاق اسلام آباد .

کورونا کے خطرے پیش نظر وزارت داخلہ کا ایک اور اہم فیصلہ۔ نادرا اور پاسپورٹ آفسز سمیت پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام دفاترز دو ہفتوں کے لیئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے سرکلر بھی جاری کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکلرمیں انتہائی اہم امور انجام دینے والے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بخار اور زکام میں مبتلا ملازمین اور شادی شدہ خواتین ملازمین کو دفتر آنے سے منع کردیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں سرکاری و غیر سرکاری ڈے کیئر سینٹرز، بیوٹی سیلون، جمز اور کلبوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے انہیں دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔