اتوار - 2 اکتوبر - 2022

نواز شریف کے کوئی کاروباری مفادات بھارت سے وابستہ نہیں رھے یہ صرف مخالف سیاسی پروپیگنڈہ ھے.خواجہ آصف نے تسنیم اسلم کے الزامات کی تردید کردی

نواز شریف کے کوئی کاروباری مفادات بھارت سے وابستہ نہیں رھے یہ صرف مخالف سیاسی پروپیگنڈہ ھے۔انہوں نے بھارت سے تعلقات نارمل کرنے کی مخلص کوشش کی جس کے مثبت نتائج نہ ملے ۔تسنیم ایک سینئر سفارتکار رہیں سفارتکاری کے آداب ذمہ دارانہ گفتگو کا تقاضا کرتے ھیں

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی پروپیگنڈہ ہوسکتا ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔  خواجہ آصف نے موقف اختیار کیا: ’میں نے وزیر دفاع اور خارجہ کی حیثیت سے بھارت کے متعلق سخت رویہ اپنایا، ریکارڈ کی بات ہے مجھے تو کسی نے ہدایت نہ دی کہ ایسا نہ کرو یا روکا۔‘ ۔یہ بات انہوں نے  سابقترجمان دفتر خارجہ خارجہ تسنیم اسلم کے اس انٹرویو کے جواب میں کہی جس میں تسنیم اسلم نے کہا تھا کہ نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان نے وزارت خارجہ کو انڈیا کے خلاف بیان دینے سے منع کررکھا تھا۔

 نجی ٹی وی چینل جیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’آج تک موجودہ وزیراعظم سے کلبھوشن کا نام نہیں سنا، کشمیر، دلی اور انڈیا کے طول وعرض میں مسلمانوں پر قیامتیں ٹوٹ گئیں، عمران خان اسلامی کانفرنس اجلاس نہ بلاسکے، معذرت خواہانہ رویے سے قوم کی تضحیک ہوتی رہی اور ہم appeasement کرتے آ رہے ھیں، بات لمبی ہوجائے گی، ادھار رہا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف دفتر خارجہ کو انڈیا کے خلاف بیان نہ دینے کی ہدایات دیتے رہتے تھے، ان کی یہ لائن تھی کہ انڈیا کے خلاف زیادہ بات نہ کریں۔

یہ بھی چیک کریں

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی ختم کردی

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے یکطرفہ طورپرگذشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ بندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔